لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی اور شیشہ کیفوں پر پابندی کا حکم دے دیاہے۔ خلاف ورزی پر شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔
آج لاہور ہائیکورٹ میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد سے متلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈی سی او لاہور نے عدالت میں جواب جمع کرایا کہ عوامی مقامات پر سگریٹ پر پابندی ہے اور اپنے گھر کے علاوہ تمام جگہیں عوامی مقامات کے زمرے میں آتی ہیں ۔ ڈی سی او نور الامین نے عدالت کو بتایا کہ شیشہ کیفے شیشہ کی آڑ میں ممنوعہ منشیات کا استعمال کرا رہے ہیں جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے حکم دیا کہ ایسے شیشہ کیفوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔