آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئی جبکہ رنز بنانے کی مشین سچن ٹنڈولکر کو بریک لگ گیا۔وہ صرف15رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ پرتھ کی فاسٹ وکٹ پر آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔دونوں ٹیمیں چار چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔ واکا پرتھ میں بھارت کا آغاز مایوس کن رہا۔ اوپنر وریندر سہواگ بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوئے۔راہول ڈریوڈ نے نو، سچن ٹنڈولکر نے پندرہ اور گوتم گمبھیر نے اکتیس رنز بنائے۔