پرنسپل کی نااہلی سے گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز لالہ موسیٰ کا تعلیمی معیار دن بدن گرنے لگا
Posted on April 24, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: پرنسپل کی نااہلی سے گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز لالہ موسیٰ کا تعلیمی معیار دن بدن گرنے لگا ای ڈی او کالجز گجرات ، ڈی سی او گجرات ایکشن لے کر طلباء کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں ان خیالت کا اظہار نوجوان قانون دان چوہدری ذیشان عارف ایڈووکیٹ نے اپنے خصوصی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج کی پرنسپل سیٹ کیلئے 19واں گریڈ ہونا ضروری ہے ، لیکن موجودہ پرنسپل گریڈ 18کا ہونے کے باوجود اس اہم سیٹ پر براجمان ہے انہوں نے ڈی سی او نوازش علی ، ای ڈی او کالجز گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز میں 19گریڈ کا آفسر تعینات کر کے علاقہ کے سینکڑوں طلباء کا مستقبل محفوظ بنایا جائے ۔