راولپنڈی:(جیو ڈیسک) راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت دس مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ صہبا مشرف نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پرویزمشرف کو اشتہاری قرار نہ دیا جائے اور ان کے منجمند اکانٹس بحال کئے جائیں کیونکہ اکانٹس میں موجود رقم سیلاب زدگان کے لیے ہے۔ اس موقع پر بنک کی طرف سے کہا گیا کہ یہ ٹرسٹ اکانٹ ہے کسی فرد کا نہیں اور اس اکانٹ میں ایک کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے موجود ہیں ۔
عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ اکانٹ پرویز مشرف کا ذاتی ہے جس کو شیلٹر دینے کے لیے ٹرسٹ کا نام دیا گیا ہے ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔