پشاور: بڈھنی نالہ میں طغیانی، گلیاں اور سڑکیں زیر آب

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں مون سون کی بارشوں سے بڈھنی نالہ میں طغیانی آنے سے گلیاں اور سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

پشاور اور مضافاتی علاقوں میں رات کو مون سون کی شدید بارش کے باعث بڈھنی کے نالے میں طغیانی آ گئی۔ سیلابی ریلا آنے سے سڑکوں اور گلیوں میں پانی آگیا۔ بہا تیز ہونے سے پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا۔ چارسدہ روڈ، سردار کالونی اور ملحقہ علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ علاقے کے رہائشی سیلابی ریلے کے خوف سے راتوں رات گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔ ساری رات سڑک پر گزار دی۔ سڑک پر پانی آنے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔