پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں 4.8 شدت کا زلزلہ

earthquake

earthquake

پاکستان : (جیو ڈیسک) پشاور، ایبٹ آباد، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ ابھی تک کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔