پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈینگی کا مریض جاں بحق

dengue

dengue

پشاور: ( جیو ڈیسک)پشاور میں ڈینگی کا پہلا تصدیق شدہ مریض چل بسا۔مریض کا تعلق ضلع اپر دیر سے ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تیس سالہ نیک نیاز کو دو روز قبل ڈینگی کے شبہے میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھجوائے گئے۔ جہاں مریض کے جسم میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مریض کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔