پشاور : نوجوان کی فائرنگ سے اپنے ہی دو بھائی قتل، ماں زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور : (جیو ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے میں نوجوان نے دو بھائیوں کو فائرنگ سے قتل کرکے خودکشی کرلی۔ ماں کو بھی زخمی کردیا۔ پشاور میں معمولی سے گھریلو جھگڑے نے تین بھائیوں کی جان لے لی۔ نواحی علاقے بڈھ بیڑ میں نوجوان دلاور خان کو اس کے دو بڑے بھائیوں نے گھر کے اندر گاڑی دھونے سے منع کیا۔ اس معاملے پر بھائیوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ معمولی سی بات پر شروع ہونے والی لڑائی بڑھ گئی اور دلاور خان غصہ میں بے قابو ہوگیا۔ اس نے اپنی ماں اور دونوں بڑے بھائیوں داد خان اور نور علی پر فائر کردئیے۔ گولیاں لگنے سے دونوں بھائی ہلاک اور ماں زخمی ہوگئی۔

دلاور خان نے بھائیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ زخمی ماں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔ دلاور خان پندرہ سال پہلے اپنے والد کے قتل میں بھی ملوث تھا۔