پنجاب:گیس کی بندش،ٹیکسٹائل انڈسٹری سود نہیں دے سکتی،اپٹما

Aptma

Aptma

لاہور:(جیو ڈیسک) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیرمین احسن بشیر نے کہا ہے کہ دو ماہ میں پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو صرف آٹھ دن گیس فراہم کی گئی۔انڈسٹری کو آفت زدہ قراردے کر قرضوں پر سود معاف کیاجائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن بشیرنے کہا کہ ایک سال میں پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی گیس ایک سو اسی دن بند رہی۔ جس سے نصف سے زائد فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں اور صنعتکار اب بینکوں کے قرضے ادا کرنے کے قابل نہیں رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سردی کی شدت میں کمی کے باوجود گیس فراہمی نہیں بڑھائی گئی جس سے صنعتکاروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔