پنجاب : (جیو ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لسانی جھگڑے اچھال کر اپنی حکومت کی کرپشن بچانا چاہتی ہے۔آئندہ الیکشن میں عوام زرداری ٹولے کا احتساب کریں گے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آج جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کی بحالی کے حوالے سے قرار داد پیش کریں گے۔ پیپلز پارٹی اور ق لیگ لیگ جنوبی پنجاب سے مخلص ہیں تو قرار داد کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہ کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے عبرت ناک مسقبل کو چھپا چاہتی ہے۔