گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کنٹری کلب میں ہونے والی پنجاب اوپن گالف چیمپئن شپ ختم ہو گئی۔ اسلام آباد کے محمد طارق نے میدان مار لیا۔گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہونے والی بتیسویں پنجاب اوپن گالف چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 150 گالفرز نے حصہ لیا۔
دو روزہ گالف ایونٹ میں محمد منیر دوسرے اور لاہور جم خانہ کے طلعت اعجاز تیسرے نمبر پر رہے۔ مقابلوں کو دیکھنے کیلئے اعلی فو جی افسران نے فیملیز کے ہمراہ شرکت کی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کور کمانڈر گوجرانوالہ مزمل حسین نے فاتح گالفرز میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔