پنجاب بار کونسل کی جاری کردہ فہرستوں کے مطابق دوبارہ الیکشن کروائے جائیں ، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
Posted on January 14, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ( محمد بلال احمد بٹ ) بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے سالانہ انتخابات کے موقع پر گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان بار کونسل کے رکن احسن بھون ایڈوکیٹ کی بے جا مداخلت اور ناانصافی پر مبنی جاری کردہ بوگس سپلیمنٹری ووٹر لسٹ کی وجہ سے بار کونسل میں شر انگیزی کی جاتی رہی ہے جو کہ گزشتہ دن بھی عین الیکشن شروع ہوتے ہی جعلی اور بوگس سپلیمٹری لسٹ کا آرڈر جاری کیا گیا۔
جس میں40 ووٹوں کے اندراج اور پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں سے14ممبران کے خراج کا حکم دیا گیا اس آرڈر کی وصولی کرنے کیلئے الیکشن بورڈ نے50 منٹ پولنگ لیٹ شروع کی یہ تمام ناانصافی ہر سال کی جاتی ہے لیکن وکلاء اپنی عزت اور بار کے وقار کی خاطر خاموش رہے۔
ان خیالات کا اظہار نوازش علی ایڈوکیٹ شہزاد افضل میر ایڈوکیٹ نے لالہ موسیٰ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہا کہ ان تمام نا انصافیوں کی خاتمے کیلئے اس مرتبہ گروپ کے تمام راہنما اور وکلاء نے فیصلہ کیا ہے کہ اس نا انصافی اور شر انگیزی کا خاتمہ ضروری ہو گیا ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ12جنوری2013کے الیکشن کو کسی صورت تسلیم نہ کیا جائے اور پنجاب بار کونسل کی جاری کردہ فہرستوں کے مطابق دوبارہ الیکشن کروائے جائیں اور کھاریاں بار کو ہمیشہ کیلئے احسن بھون کی شر انگیزی اور مداخلت سے نجات دلائی جائے دوبارہ الیکشن کا اعلان فوری طور پر کیا جائے۔
اگر دو دن تک نیا شیڈول جاری نہ کیا گیا تو کھاریاں بار میں وکلاء احتجاج پر مجبور ہوں گے اور حافظ آباد لاہور ہائی کورٹ بار پنجاب بار کونسل لاہور اور پاکستان بار کونسل سے رابطہ کر کے احسن بھون کی بے جا مداخلت اور ضرر رساں کاروائیوں کو بے نقاب کیا جائے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔