پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کے دورانیہ میں اضافہ

CNG Stations

CNG Stations

لاہور (جیوڈیسک) سوئی ناردن حکام کے مطابق پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز کھولنے کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کی صبح چھ بجے بند ہونے والے سی این جی سٹیشنز مزید چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔

سی این جی سٹیشنز پر ہفتہ کی صبح چھ بجے تک بلا تعطل گیس ملے گی۔ سی این جی کی فراہمی کے دورانیہ میں اضافہ صارفین کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے۔