پنجاب (جیو ڈیسک) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ رحمان ملک کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے ساڑھے چار گھنٹوں میں ساری کرپشن مان جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیرانا ثنااللہ نے کہاکہ خط نہ لکھنے پر راجہ پرویز اشرف گھر جائیں گے اور اب کوئی نیا وزیر اعظم نہیں آئے گا۔ راجہ پرویز اشرف کا انجام یوسف رضا گیلانی سے مختلف نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جلد کئیر ٹیکر سیٹ اپ آنے والا ہے عام انتخابات اسی سال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کرپشن کے سرغنہ ہیں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ علی بابا چالیس چوروں کی ساری کرپشن رحمان ملک کے پاس ہے۔ رحمان ملک اب جلد ملک سے فرار ہونے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ رحمان ملک کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے وہ ساڑھے چار گھنٹوں میں ساری کرپشن مان جائے گا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ شریف برادران کے خلاف ریفرنسز میں کچھ نہیں حکومت خوشی سے کھولے۔