لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے میں مزید چھ سیل سپریٹر مشینوں نے کام شروع کر دیا، نجی اور سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کوڈینگی وائرس کے بارے میں تربیت دی جارہی ہے۔ لاہور میں ڈینگی جائزہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صوبے میں ڈینگی سے چھٹکارہ پانے کیلئے ہر ممکن اقدام کئے جارہی ہیں۔ پرائیویٹ، ٹرسٹ ہسپتالوں اور جنرل پریکٹیشنرز کو ڈینگی کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملتان،رحیم یارخان،بہاولپور،راولپنڈی اور لاہور میں سیل سپریٹرمشینوں نے کام شروع کردیا۔ پروفیسرز اور کنسلٹنٹس باقاعدگی سے ہسپتالوں کے دورے کریں۔ شہر کے تمام قبرستانوں میں سپرے کیا جا چکا ہے، شہبازشریف نے کہا کہ ٹان کمیٹیاں اپنے علاقوں میں ٹائرشاپس کا معائنہ کرکے روزانہ رپورٹ پیش کریں۔