وفاقی وزیر پٹرولیم اور اپٹما کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد پنجاب کی صنعتوں کے لئے گیس لوڈ شیڈنگ چار دن سے کم کر کے تین دن کر دی جبکہ لاہور ریجن کی صنعتوں کی گیس آج بند نہیں ہو گی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں پنجاب کی صنعتوں کے لئے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تین دن سے بڑھا کر چار دن کر دیا تھا جس پر مزدوروں اور صنعتکاروں نے شدید احتجاج کیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور اپٹما حکام کے مابین کامیاب مذاکرت کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی ہفتیمیں تین دن گیس لوڈشیڈنگ پر متفق ہو گئی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید نے کہا ہے کہ پنجاب کی صنعتوں کے لئے لوڈشیڈنگ ہفتے میں تین دن کر دی گئی ہے تاہم گیس پریشر میں کمی برقرار رہے گی۔