پنجاب میں صنعتوں کو تین ماہ گیس فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

loudshading

loudshading

حکومت نے پنجاب کی انڈسٹری کو موسم سرمامیں تین ماہ کی گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے. سی این جی اسٹیشنز کو بھی تین دن گیس لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ برقرار رہے گا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت سوئی ناردرن گیس کا شارٹ فال 390 ملین کیوبک فٹ ہے جو موسم سرما میں بڑھ کر 1000 ملین کیوبک فٹ ہوجائے گا اور اسی شارٹ فال کی بڑھتی ہوئی کمی کو پورا کرنے کے لیے انڈسٹری کی گیس تین ماہ کے لیے بند کردی جائے گی ۔ دوسری جانب گیس کی بندش اور بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ انڈسٹری کو تباہ کردے گی۔