پنجاب (جیوڈیسک)پنجاب کی صنعتوں کے لئے ہفتے میں چار دن گیس لوڈشیڈنگ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔سوئی ناردرن گیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قادر پور گیس فیلڈ کی مرمت اور سردی کی شدت بڑھنے سے صنعتوں کے لئے گیس کی بندش ناگزیر ہے۔
فیصل آباد، سرگودہا، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کی صنعتوں کو اکتیس اکتوبر کی صبح چھ بجے سے تین نومبر کی صبح چھ بجے تک گیس ملے گی۔ اسی طرح دوسرے ریجن کی صنعتوں کو بھی ہفتے میں تین دن گیس ملے گی اور چار دن کے لئے گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا رہیگا۔