پنجاب: (جیو ڈیسک) سوئی گیس لود منیجمنٹ پلان کے تحت پنجاب کے 500 سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مددت کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جار ری کر دیا گیا۔
وزیر اعظم نے سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مزکرات میں معاملہ حل کر نے لیے سکیرٹری پٹرولیم، ایم ڈی سوئی نادرن گیس، چیئر مین اوگرا اور چئیر مین سی این جی ایسوسی ایشن پر مبنی کمیٹی تشکیل دے دی۔2008 کے بعد کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز کے ساتھ انڈ سٹری کی طرز پر پریشر کم ہونے پر گیس کی فراہمی معطل کرنے کے معاہدے کئے گئے تھے جن کے تحت پنجاب کے 560 استیشنز کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
ان اسٹیشنز مین ملتان کے 212 اسٹیشنز مین سے 73 جبکہ ضلع وہاڑی کے کل 25 مین سے 13 سی این جی اسٹیشنز شامل ہیں۔