الیکشن کمیشن نے حکومت کو پندرہ فروری تک مرکز اور صوبائی حکومتیں تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کا اعلان کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائک کی قیادت میں حکومتی ٹیم سے ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرنا چاہتا ہے۔
حکومت نگران سیٹ کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کی صورت میں نہ صرف الیکشن کمیشن کو صاف شفاف انتخابات کے لئے مناسب وقت ملے گا بلکہ الیکشن سے قبل دہاندلی کی شکایات کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائک کا کہنا تھا کہ حکومت صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد ہی اس معاملے پر فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر سکتی ہے۔