پوری دنیا کی طرح گجرات میں بھی فارمر ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
Posted on April 10, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: پوری دنیا کی طرح گجرات میں بھی فارمر ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ،رئیس اعظم صابوال الحاج خان ملک کی رہائشگاہ پر اس سلسلہ میں بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا انعقاد محکمہ لائف سٹاک گجرات نے کیا ، جس میں علاقہ کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ، اور شرکاء کو محکمہ لائف سٹاک کے افسران نے زرعی مشورے دئیے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ لائف سٹاک آفیسر ڈاکٹر طاہر عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائف سٹاک گجرات میں ہر سطح پر لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ وہ صحیح معنوں میں اپنے جانوروں سے استفادہ حاصل کر سکیں ، ہر سال لاکھوں روپے کی ادویات خریدی جاتی ہیں اور انہیں کسانوں میں ان کے فائدے کیلئے تقسیم کیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ کسانوں کا فرض ہے کہ وہ محکمہ لائف سٹاک کی ہدایات پر عمل کریں اور اپنے جانوروں کی صحت کو یقینی بنائیں ، ضلع گجرات میں 67جدید ترین مراکز صحت تعمیر کرنے کا منصوبہ تھا ، جن میں سے 26مکمل ہو چکے ہیں ، باقی مکمل ہو جائیں گے ، ان مراکز صحت میں جانوروں کے علاج کیلئے تمام تر ادویات موجود ہیں ، اور ارزاں نرخوں پر ادویات فراہم کی جاتی ہیں ، تا کہ جانوروں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے ، اختیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے سے جانوروں کی صحت بہتر ہو سکتی ہے ، اور اس سے معاشی خوشحالی بھی یقینی ہو سکتی ہے ، ڈی سی او گجرات نوازش علی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور ہمیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ، ڈاکٹر محمد ارشد ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائف سٹاک نے کہا کہ گل گھوٹو اور دیگر امراض کیلئے ویکسین کی سہولیات موجود ہیں ، کاشت کاروں کو چاہیے کہ وہ ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں ، رئیس اعظم صابووال الحاج خان ملک نے کہا کہ ہمارا ڈیرہ شروع سے ہی خدمت خلق کیلئے موجود ہے ، اور ہمارے دروازے ہر آنے والے شہری کیلئے کھلے ہیں ، اور ہم آئندہ بی بحیثیت میزبان اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتے رہینگے ، جن سے علاقہ کے عوام کو فائدہ پہنچے اس موقع پر حافظ ڈاکٹر عظمت اللہ اسلام آباد ، چوہدری لیاقت شاہ پور ، چوہدری عنصر صابووال ، چوہدری ادریس ایڈووکیٹ ، چوہدری شاہ نواز صابووال ، چوہدری ندیم اصغر صابووال ، چوہدری جابر ملک ، چوہدری الیاس سیکرٹری ، سید تجمل حسین شاہ ، چوہدری اکبر ، چوہدری مدثر اعظم ، چوہدری شکیل و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ، اس موقع پر 50کسانوں میں ونڈا بھی تقسیم کیا گیا ، اور مہمانوں کیلئے رئیس اعظم صابووال الحاج خان ملک کی طرف سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔