پولیس ملزم کو تحفظ دے رہی ہے: ستم رسیدہ والدین کا الزام

Police

Police

اسلام آباد (جیوڈیسک) جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی نوجوان لڑکی جس نے بطور احتجاج مظفرگڑھ پولیس اسٹیشن کے سامنے خود کو نذرِ آتش کردیا تھا، اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا تھا، اس کی والدہ نظام مائی نے بدھ کے روز کہا کہ ان پر ایک معاہدے کے ذریعے اس معاملے کو دبادینے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

نظام مائی نے اس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد ڈان کو بتایا کہ ’’ہم موت سے خوفزدہ ہیں۔ ہم زیادہ عرصے تک لنڈی پٹافی گاؤں میں نہیں رہ سکتے۔‘‘

وہ اور ان کے شوہر نے ایک مقامی پولیس افسر اسلم اور اس علاقے کے ایک بااثر شخص رمضان سندھی پر الزام عائد کیا کہ وہ ملزم کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور مظلوم لڑکی کے خاندان پر اس کیس کو واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔