پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ، لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کر لیا

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سے8 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمرعطابندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیارکیاکہ وزارت پٹرولیم نے ایک مرتبہ پھرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے سپریم کورٹ کے حکم کی کی خلاف ورزی کی ہے۔

حالانکہ اس سے متعلق معاملہ لاہورہائیکورٹ میں پہلے سے زیر سماعت ہے لہذا عدالت ان قیمتوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے ۔عدالت نے درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سے 8نومبر کو تحریری جواب طلب کرلیا۔