پٹرول بم تیار ،7 روپے77 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

Petrol

Petrol

ُُُُُُُُپٹرولیم (جیوڈیسک) پٹرول 7 روپے 77 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کوارسال کردی۔اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پٹرول 7 روپے 77 پیسے، ہائی اوکٹین 8 روپے 18 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 86 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی لٹراضافے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں برقراررکھنے کی تجویز بھی دی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے موقع پر عوام کی طرف سے نرخوں میں اضافے پر ہر بار احتجاج کیا ہے لیکن ان کی صدائے احتجاج ہر بار اقتدار کے ایوانوں سے ٹکرا کر لوٹ آتی ہے۔اوگرا کی تجویز کی منظوری کی صورت میں پٹرول ایک بار پھر سنچری کر لے گا ، اس سے پہلے بھی پٹرول کی قیمت نے ایک سو روپے فی لٹر کا بیرئیر عبور کر کے سنچری کی تھی۔