پٹواری نے شہریوں کو بیجا اعترازات لگا کر خوار کرنا شروع کردیا
Posted on June 14, 2012 By Geo Urdu گجرات
حاصل پور : (بیوروچیف سلمان گل) شہری حلقہ میں تعینات پٹواری نے رشوت نہ دینے والے شریف شہریوں کوانتقال درج کرنے کی بجائے اعترازات لگا کر خوار کرنا معمول کا حصہ بنا لیا ہے۔عوامی اتحادگروپ کے سربراہ سید جاویداقبال ایڈووکیٹ،اور پیپلز پارٹی تحصیل حاصلپور کے صدر رانا محمد شفیق نے اپنے بیان میںکہا کہ پٹواری اکبر علی نے رشوت کے بغیر کام نہ کرنے کی قسم اٹھا رکھی ہے۔کوئی کام بھی رشوت کے بغیر کرانا ممکن نہیں جبکہ مذکورہ پٹواری کا رویہ بھی عوام سے درست نہیںہے۔انہوں نے کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیاہے۔کہ پٹواری مذکور کو فی الفور تبدیل کیا جائے۔