پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے پاکستان کو چار وکٹ سے ہرا دیا

Pak-australia series

Pak-australia series

شارجہ (جیوڈیسک) شارجہ میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد چار وکٹ سے شکست دے دی۔ اس طرح اسے سیریز میں ایک صفر کی برتری مل گئی ہے۔ شارجہ میں سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے پینتالیس اعشاریہ ایک اوورز میں ایک سو اٹھانوے رنز بناکر آٹ ہوگئی۔

اسد شفیق چھپن اور عمر اکمل اکیاون رنز کے علاوہ کوئی دوسرا بیٹسمین آسٹریلوی بولرز کے آگے جم کر نہ کھیل سکا۔ مچل اسٹارک نے پانچ اور جیمس پیٹن سن نے تین وکٹیں لیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف انچاس ویں اوور میں چھ وکٹ پر حاصل کرلیا۔

مائیکل کلارک چھیاسٹھ اور جارج بیلی ستاون رنز ناٹ آٹ آسٹریلیا کے نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تین اور محمد حفیظ نے دو وکٹیں لیں۔ سیریز کا دوسرا میچ جمع کو ابوظہبی میں ہوگا۔