فرانس میں صدارتی انتخاب دو مرحلوں میں ہو گا، مہم جاری۔ حزب اختلاف کے صدارتی امیدوار فرانکوئس نے نکولس سرکوزی پر تیقید کرتے ہوئے معاشی اور مالی بحران کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
فرانس کی حزب اختلاف کی پارٹی سوشلسٹ کے امیدوار فرانکوئس ہولینڈ نے انتخابی مہم کے دوران ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر سرکوزی پر تنقید کی۔ اور کہاکہ سرکوزی نے ورکروں کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کرکے ووٹ لینا چاہتے ہیں۔ حقیقت میں سرکاری اعلان سے ورکروں کی تنخواہوں میں دو گنا اضافے کے بجائے صرف تین ڈالر کا اضافہ ہو گا۔
ہولینڈ نے کہاکہ ملک میں معاشی اور مالی بحران کے ذمہ دار سرکوزی ہیں۔ عوامی رائے عامہ کے مطابق سرکوزی مقبولیت میں ہولینڈ سے ایک پوائنٹ پیچھے ہیں۔ فرانس میں صدارتی انتخاب رواں سال دو مرحلواپریل اور مئی میں ہوگا۔ اور اس کیلئے مہم جاری ہے۔