پیرس کے بعد برلن میں بھی فیشن ویک کا آغاز

berlin fashion show

berlin fashion show

برلن : (جیو ڈیسک) پیرس کے بعد جرمنی کے شہر برلن میں بھی فیشن ویک شروع ہوگیا ہے۔ امریکا کے صف اول کے فیشن ڈیزائنر جرمنی پہنچ گئے۔ رنگ و نور کی بارش میں ڈیزائنر آف ٹومارو کے ایوارڈ کا اعلان۔

روشنی کی چکا چوند میں جرمن ماڈلز نے لیدر، اون اور نیٹ سے بنیجدید ترین لباس پہن کر ریمپ پر واک کی۔ شائقین ان انوکھے اور جدید ترین لباسوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ مرسڈیز بینز فیشن ویک کے پہلے روز کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں اسپین اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کے فیشن ڈیزائنرز نے شرکت کی۔

فیشن ویک میں امریکی فیشن ڈیزائنر مارک جیکبس نیخصوصی طور پر شرکت کی۔ ایونٹ میں اسپین کے لِینڈرو کینو کو ڈیزائنر فار ٹومارو ایوارڈ دیا گیا۔ لِینڈو کینو کی محنت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انھوں نے ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہر ماڈل کو اپنے ہاتھ سے تیار کیا۔