پیرمحل کی خبریں ( نامہ نگار)24-01-2013

حکومت پنجاب کی جانب سے سب تحصیل کا درجہ رکھنے والے شہر پیر محل کیلئے باقاعدہ تحصیل نوٹیفکیشن کی کاپی موصول ہونے پر عوام نے خوشی کا اظہار

حکومت پنجاب کی جانب سے سب تحصیل کا درجہ رکھنے والے شہر پیر محل کیلئے باقاعدہ تحصیل نوٹیفکیشن کی کاپی موصول ہونے پر عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وسطی اللہ چوک میں آتش بازی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کرنے کے ساتھ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور سابقہ وفاقی وزیر چوہدری اسدالرحمان کے علاوہ تحصیل بنائو تحریک کے صدر میاں اسد حفیظ کے حق میں زبر دست نعرہ بازی کی۔جب کہ مقامی ن لیگ کی قیادت عنقریب تحصیل کی خوشی کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے ایک جلسہ عام کا انعقاد بھی کر رہی ہے ۔جس میں مرکزی رہنما ن لیگ میاں حمزہ شہباز کاخطاب متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دینے کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا
پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دینے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پیرمحل کو تعمیر وترقی کے لئے گراں قدر فنڈز مہیاکرکے علاقہ کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری اسد الرحمن سابقہ وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور نے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے بے شمار اقدامات کئے اور آئندہ بھی حلقہ کے عوام کی فلاح وبہبود اور علاقہ کی ترقی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دے کر عوام کے دل جیت لئے

خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دے کر عوام کے دل جیت لئے اہلیان پیرمحل میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس شاندار کامیابی پر پیرمحل تحصیل بنائو تحریک کے کارکنا ن و اہلیان پیرمحل مبارک باد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار میاں اسد حفیظ بانی وصدر پیرمحل تحصیل بنائو تحریک نے پیرمحل کو تحصیل کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اپنے دفتر میں پیرمحل تحصیل بنائو تحریک عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ تحصیل بنائو تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے ہم نے بے شمار مسائل اور شہریوں کے تلخ جملوں کا بھی سامنا کیا آج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پیرمحل کو تحصیل کا درجہ مل چکاہے پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے سے ہماری سا بقہ محرومیوں کا خاتمہ ہو نے کے ساتھ موجودہ درپیش مسائل بھی خود بخود حل ہو جائیں گے ہم خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، چوہدری اسد الرحمن سابقہ وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور ، ن لیگ کے لیگل ایڈوئزر چوہدری محمد مصطفےٰ رمدے کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ہماری تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوئی اس تحریک میں شامل تمام لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں جبکہ اس موقعہ پرڈاکٹر آصف ندیم ، شیخ محمد اکرم، مشتا ق احمدسعیدی، ملک سعدالدین وتحصیل بنائو تحریک کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کی خوشی میں پیرمحل تحصیل بنائو تحریک آفس میں سارا دن مبارک بادوں کا سلسلہ جاری رہا

پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کی خوشی میں پیرمحل تحصیل بنائو تحریک آفس میں سارا دن مبارک بادوں کا سلسلہ جاری رہا اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی تفصیل کے مطابق قیام پاکستان سے قبل کی سب تحصیل پیرمحل کو حکومت پنجاب کی طرف سے با قاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد پیرمحل شہر میں خوشی کی لہر ڈور گئی لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف، چوہدری اسد الرحمن ، چوہدری محمد مصطفےٰ رمدے کا شکریہ ادا کیا اور پیرمحل تحصیل بنائو تحریک کے بانی وصدر میاں اسد حفیظ کو مبارک باد دیتے رہے پیرمحل تحصیل بنائو تحریک آفس میں سارا دن مبارک بادوں کا سلسلہ جاری رہا اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کی خوشی میں وکلاء برادری نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف، چوہدری اسد الرحمن چوہدری محمد مصطفےٰ رمدے کا شکریہ ادا کیا
میاں شہبازشریف نے پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دے کرکے پانچ لاکھ مکینوں کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرکے ان کے دل جیت لئے تفصیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار پیر محل بار کونسل کے عہدیدارن میاں نثارا حمد ایڈوکیٹ، چوہدری محمد جمیل وینس ایڈوکیٹ، لیاقت علی بھٹی ایڈوکیٹ طالب حسین جعفری ایڈوکیٹ ، میاں محمد طاہر ایڈوکیٹ ، ، محمد حسین فراز ایڈوکیٹ، رانا سلطان احمد خان ایڈوکیٹ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پیر محل بار کونسل کے تمام اراکین وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،چوہدری اسد الرحمن سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا چوہدری محمد مصطفےٰ رمدے ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور میاں اسد حفیظ بانی پیرمحل تحصیل بنائو تحریک کو بھی مبارک بادپیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جوتا سازی کی صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد کے سروں پر بے روز گاری کے سائے منڈلانے لگے

پیرمحل( نامہ نگار)جوتا سازی کی صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد کے سروں پر بے روز گاری کے سائے منڈلانے لگے حکومت پنجاب کی جانب سے کارخانے شہر سے باہر شفٹ کرنے کے نوٹس جاری تفصیل کے مطابق گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران پلاسٹک تیار کرنے والی فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعات جس میں سینکٹروں قیمتی جانیں ضائع ہونے کے ساتھ کروڑوں روپے کی املاک بھی تباہ ہو گئیں تھیںانہی خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحصیل کونسل کمالیہ کی جانب سے پیرمحل میں جوتا سازی کی صنعت سے وابستہ افراد کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں کہ پندرہ یوم کے اندر اندر اپنے کارخانے شہری آبادی سے باہر شفٹ کر دیئے جائیں جس کی وجہ سے کارخانہ مالکان سے ہٹ کر گھروں میں بیٹھ کر جوتے تیار کرنے والے ہزاروں افراد جن مین خواتین بھی شامل ہیں کے سروں پر بے روز گاری کے سائے منڈلانے لگے ہیں جبکہ اس حوالہ سے کارخانہ مالکان نے بتایا کہ پندرہ دن کے محدود نوٹس پر ہم اپنے کارخانے شہری ایریا سے باہر شفٹ نہیں کر سکتے اگر حکومت نے ہمیں شہر سے باہر شفٹ کرنے کا تحیہ کر لیا ہے تو ہمیں بینکوں سے آسان شرائط پر قرضہ جات بھی فراہم کئے جائیں یا شہری ایریا میں ایسی مارکیٹ فراہم کر دی جائے جہاں صرف جوتا سازی کا کام ہو اگر حکومت نے زبر دستی کارخانہ جات کو بند کروانے کی کوشش کی تو ہم سمیت ہزاروں افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کے ساتھ ان کے بچوں کے تعلیمی مقاصد بھی ادھورے رہ جائیں گے واضع رہے کہ پیرمحل میں جوتا سازی کا کاروبار اتنا وسیع ہے کہ جس کو پندرہ دن کے نوٹس پر شہر سے باہر ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا جوتا سازی کی صنعت نے گذشتہ تقریبا35سالوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ پڑھے لکھے بے روز گاروں کو بھی باعزت روز گار فراہم کیا اور حالات کی ستائی سینکڑوں خواتین گھروں میں بیٹھ کر جوتے تیار کر کے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتی ہیں کارخانہ مالکان نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ہمیں کارخانے شہری آبادی سے شفٹ کرنے کے لئے ایسا ٹائم فریم دیا جائے جس سے ہمارے کاروبار متاثر نہ ہوں اور غریبوں کا چولہا بھی جلتا رہے۔