جنوبی امریکی ملک پیرو کے صوبے اکا میں چھہ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آنے سے عمارتیں لرز اٹھیں۔ خوف خوف سے بھگدڑ مچنے سے ایک سو انیس افراد زخمی ہوگئے۔ پیرو حکام کے مطابق زلزلے سے اکا صوبے کا ساحلی علاقہ لرز اٹھا۔ لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران بھگدڑ میں ایک سو انیس افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں دو ہلاکتوں کی میڈیا رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں، تاہم حکام نے ان ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔