پیر مظہر کے انٹرویو سیحقیقت سامنے آ گئی۔ ایم کیو ایم

MQM

MQM

متحدہ قومی موومنٹ نے کہا ہے کہ سینئر صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے انٹرویو کے بعد ذوالفقار مرزا کے بیانات کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔
ایم  کیو ایم کے جاری بیان کے مطابق پیر مظہر الحق انٹرویو کے بعد عوام کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔جس میں عوام نے کہا کہ ایم کیوایم پر الزام تراشیاں عائد کرنے والوں کو ماضی کی طرح اب بھی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، اور ذوالفقار مرزا کی جانب سے الطاف حسین اور ایم کیوایم پر لگائے گئے ملک توڑنے کے الزامات غلط ثابت ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومت کو چاہئے کہ وہ ذوالفقار مرزا کو ملک میں واپس لائے اور گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔