پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

petrol

petrol

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کچھ دیر بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا جائیگا۔
پیٹرول کی قیمت میں اڑتالیس پیسے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کیبعد پیٹرول کی نئی قیمت ستاسی روپے نواسی پیسے ہوجائیگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت چارروپے سڑسٹھ پیسے اضافے کیساتھ اٹھانوے روپے بیاسی پیسے،لائٹ ڈیزل چار روپے اناسی پیسے اضافے کیساتھ چھیاسی روپے اٹہترپیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت تین روپے چار پیسے اضافے کیساتھ نواسی روپے چون پیسے ہو جائے گی۔