پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

petrol

petrol

سیکریٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے مہنگا پیٹرول لے کر سستا بیچنے سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم نے بتایا عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت 121ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملک میں 112 ڈالر فی بیرل کے حساب سے فروخت جاری ہے۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ مشرف دور میں پیٹرولیم قیتموں میں اضافہ عوام کو منتقل نہیں کیا گیا جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔