حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ایک اور کڑوی گولی دینے کا فیصلہ کرلیا،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے پیٹرول مہنگا تاہم دیگر پیٹرولیم مصنوعات سستی کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول ایک روپے پچاس پیسے فی لیٹر مہنگا کئے جانے کا امکان ہے تاہم مٹی کا تیل ستر پیسے اور ہائی اسپید ڈیزل دو روپے چالیس پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی توقع ہے۔۔اسی طرح لائٹ ڈیزل چالیس پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں آنے والی کمی بتائی جارہی ہے۔قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی سمری تیئس مئی کو وزارت پٹرولیم بھیجی جائے گی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔