حکومت پٹرول مہنگا اور مٹی کا تیل سستا کرنے پر غور کر رہی ہے جبکہ حتمی فیصلہ اکتیس دسمبر کو کیا جائے گا ذرائع کے مطابق ابتدائی طور لگائے گئے حکومتی اندازوں کے مطابق پٹرول چھپن پیسے مہنگا، ہائی اوکٹین چار روپے ستاون پیسے مہنگا اورہائی سپیڈ ڈیزل اکسٹھ پیسے مہنگا کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ لائٹ ڈیزل اڑتیس پیسے سستا ا ور مٹی کا تیل ستاسی پیسے سستا کرنے کی بھی توقع ہے تا ہم اس فیصلہ کو حتمی شکل دینے سے پہلے ان لینڈ فریٹ کولائزیشن مارجن اور پی ایس او کا ایک کارگو ابھی آنا ضروری ہے۔ ان دونوں کا اثر شامل کرکے پٹرولیم مصنوعات کی اشیا کی قیمتوں کو حتمی شکل دی جائے گی تا ہم ابھی تک کے اندازے پٹرولیم کی قیمتوں میں ماہانہ ردوبدل کی بنیاد پرکیا گئے ہیں۔