پیپلزپارٹی غریب عوام کی جماعت ہے ، علی عمیر
Posted on September 25, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی غریب عوام کی جماعت ہے جو عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ورثے میں ملنے والے بحرانوں اور مشکلات کو کافی حد تک کنٹرول کرلیا گیا ہے پاکستان کے اندر صدر آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت جمہوریت کا سفر رواں دواں ہے ا ن خیالات کا اظہار پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری علی عمیر نے چنار میڈیا سنٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ PSFکے نوجوان پیپلزپارٹی کے دست بازو ہیں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات اور افکار کو ملک کے کونے کونے میں پہنچانے کیلئے PSFکے کارکنان شب و روز محنت کررہے ہیں۔
آزادکشمیر کے بعد اب پاکستان کے اندر آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو بھاری کامیابی دلوانے میں PSFکے کارکنان اہم رول ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع بھمبر کے اندر PSFکو منظم اور متحرک کرنے کیلئے PSFکے کارکنان سے رابطے تیز کر دیئے ہیں بہت جلد ضلع بھمبرکے اندر یونین کونسل کی سطح پر PSFکی تنظیم سازی کرلی جائیگی انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایک سال کے اندر ریکارڈ ساز تعمیر وترقی کروائی ہے آزادخطے کو ایجوکیشن سٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے صدر پاکستان محترم آصف علی زرداری کی میرپور آمد کے موقع پر PSFکے کارکنان انکا تاریخ ساز استقبال کرینگے ۔