پیپلز امن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا گیا

sindh

sindh

پیپلز امن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے رات گئے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پیپلز امن کمیٹی کے جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے تھے جس کے بعد  پیپلز امن کمیٹی کو آرٹیکل 197 انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ پیپلز امن کمیٹی  کی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہو گی وہ دفاتر بھی نہیں کھول سکیں گے۔