مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دورہ سندھ کے بعد پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماں نے رابطے کئے ہیں۔ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی ذیلی جماعت بن چکی ہے۔ سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کی لہر چل چکی ہے۔ ن لیگ تحریک کی ایک صوبے تک محدود نہیں بلکہ چاروں صوبوں کے لئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسری قوت کے میدان میں آنے کا امکان ہے۔ موجودہ حکومت کی کرپشن نے ریلوے، پی آئی اے اور دیگر قومی اداروں کو دیوالیہ کر دیا ہے۔