پیپلز پارٹی کا ن لیک سے سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ

Senate

Senate

پیپلز پارٹی نے پنجاب میں سینیٹ کے انتخابات ق لیگ سے مل کر لڑنے اور مسلم لیگ ن سے سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ گورنر ہاس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ کی گورنر سردار لطیف کھوسہ سے ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
رات گئے ہونے والی ملاقات میں پنجاب کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورت حال کو زیر بحث لاتے ہوئے پیپلزپارٹی کی تنظیم کو دو صوبوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے کو سراہا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا خیال ہے کہ اس طرح پارٹی کے آئندہ انتخابا ت میں توجہ زیادہ ہوگی اور عملی طور پر ثبوت فراہم کردیا ہے کہ ہم پنجاب جیسے بڑے صوبے کی تقسیم چاہتے ہیں۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ق کے ساتھ مل کر مشترکہ امیدوار کھڑے کئے جائیں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین صوبائی اسمبلی سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔