پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں آزادکشمیر میں دو میڈیکل کالجز ،میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ،کوہالہ تا مظفرآباد روڈ آزادکشمیر حکومت کے بڑے کارنامے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے راہنما چوہدری عامر حمید آف پونا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ا نہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومتیں پاکستان ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کر رہی ہیں پیپلز پارٹی کی حکومتوں کو مسائل مشکلات اور بحران ورثے میں ملے ہیں جن کو پارٹی کی قیادت نے انتہائی فہم و فراست کیساتھ حل کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آنے والے جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرے گی ۔