پیپلز پارٹی کے قبل ازوقت انتخابات کیلئے مشورے

ballot box

ballot box

پاکستان پیپلز پارٹی نے قبل ازوقت عام انتخابات کروانے کیلئے اتحادی جماعتوں سمیت اپوزیشن پارٹیز سے صلاح مشورے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قبل ازوقت عام انتخابات کا انعقاد خارج ازامکان نہیں ہے۔ اس ضمن میں پیپلزپارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کرے گی۔
وفاقی وزیرمذہبی امورخورشید شاہ کاکہنا ہے کہ جون کے بعد عام انتخابات ہوسکتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت عام انتخابات کا انعقاد نئی انتخابی فہرستوں کی تشکیل پر منحصر ہے۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ رواں سال عام انتخابات ہو سکتے ہیں۔