پی آئی اے کا پانچ پرانے ائیر بس خریدنے کا فیصلہ ، انجینئرز کی مخالفت

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) کراچی طیاروں کی کمی دور کرنے کیلئے پی آئی اے پانچ پرانے ایر بس 320 طیارے لے گی ، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ استعمال شدہ ایربس اے 320 طیارے ڈرائی لیز پر لئے جائیں گے۔ان پر V 2500 انجن نصب ہیں۔پی آئی اے کے ایرکرافٹ انجینرز نے V 2500 انجن کے ساتھ طیارے لینے کی مخالفت کردی ہے۔

کراچی میں ہونے والے پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈرائی لیز پر پانچ ایربس 320 طیاروں کی ڈلیوری مارچ 2013 سے شروع ہو گئی۔انتظامیہ کو دی گئی رپورٹ میں ایرکرافٹ انجینرز کا کہنا ہے کہ وی۔2500 انجن مرمت پر آنے والے اخراجات اور اپنی ساخت کی بنا پر دنیا کا ناکام ترین انجن ہے۔

اس انجن کے ساتھ طیارے لئے گئے تو پی آئی اے کی تباہی مذید تیز ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق وی۔2500 انجن کی مرمت کی سہولت پی آئی اے کے پاس نہیں ہے اسلئے یہ انجن باہر جائیں گے جسے پی آئی اے کے اخراجات مزید بڑھ جائیں گے۔