قومی ایئرلائن نے کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کے لئے یکم جنوری سے نائٹ کوچ سروس کا اعلان کردیا ہے۔ نائٹ کوچ سروس کا مقصد مسافروں کو کم کرائے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے کیپٹن جنید یونس نے بتایا کہ بوم بوم سکسر نائٹ کوچ کا یک طرفہ کرایہ چھیاسٹھ سو روپے ہوگا اور ان رعایتی کرایوں سے سب سے زیادہ فائدہ کم آمدنی والے افراد اور طلبہ کو ہوگا۔ کیپٹن جنید یونس کے مطابق نائٹ کوچز میں جمبو سیون فور سیون استعمال کیا جائے گاجس کے ذریعے بیس ٹن سے زائد کارگو بھی لے جایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے دوسرے روٹس پر بھی جلد نائٹ کوچ سروس شروع کردے گی۔