پی آئی اے کو بحران سے نکالنے کیلئے ڈائریکٹروں کی تعداد میں کمی

pia

pia

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) قومی ائرلائن کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے غیر ضروری اخراجات میں کمی اور ڈائریکٹر کی تعداد کم کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی آئی اے نے گیارہ سے زائد ڈائریکٹرز کی تعداد میں کمی کرکے پانچ کردی اور ان کے محکمے بھی ضم کردیے ہیں ۔

ڈائریکٹر فلائٹ سروسزکے محکمہ کو ختم کرکے کسٹمر سروسز ڈیپارٹمنٹ میں ضم کردیا گیا ہے جبکہ ان محکموں کے ڈائریکٹر ز شاہ نواز رحمن کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز اورکرنل ریٹائرڈ مشہود احمد کو ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز تعینات کردیا گیا جبکہ کارپوریٹ پلاننگ، مارکیٹنگ، کارگو سروسزکو ضم کردیا گیا ۔اظہر وردک کو جنرل مینجرکارگو سے ہٹاکر جی ایم مارکیٹنگ تعینات کردیا گیا ۔

ڈائریکٹر فلائٹ سروسز کیپٹن مظفر تالپور کا تبادلہ کرکے انہیں واپس فلائنگ ڈیوٹی پر بھیج دیا گیا۔ پی آئی اے کے جنرل منیجر مارکیٹنگ خرم مشتاق کا تبادلہ کرکے جی ایم اسپیشل پروجیکٹ تعینات کردیا گیا۔ ڈائریکٹراسٹینڈرڈ اینڈ اسپیشل پروجیکٹ اعجاز مظہر کا تبادلہ کردیا گیا ۔

قومی ایئرلائن کے پرکیومنٹ اینڈ لاجسٹک ڈپارٹمنٹ اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو انجینئرنگ مینٹینس ڈپارٹمنٹ میں ضم کردیا گیا ملک زاہد حامد کو ترقی دے کر جنرل منیجر پروکیومنٹ اینڈ لاجسٹک تعینات جبکہ قومی ایئرلائن کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی امان اللہ قریشی کا تبادلہ کردیا گیا ۔

امان اللہ قریشی کو ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر اسکائی رومز ایئرپورٹ ہوٹل تعینات کردیا گیا قومی ایئرلائن نے اسٹینڈرڈ اینڈ اسپیشل پروجیکٹ کے محکمے کو ختم کرکے پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں ضم کردیا مذکورہ ادارے پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کے ماتحت کام کرینگے ۔