پی او اے ایف انٹرنیشنل ڈاٹ کام کی مقبولیت میں اضافہ ، پوری دنیا کی کمیونٹی کو کوریج دی جارہی ہے
Posted on December 25, 2012 By Geo Urdu اسلام آباد
اسلام آباد ( بلال بابر سے ) پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل کی نیوز ویب سائٹ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی میں کافی حد تک مقبول ہوچکی ہے اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی جہاں دیگر آن لائن نیوز ویب سائٹس کے مطالعہ کرتی ہے ، وہاں پی او اے ایف انٹرنیشنل ڈاٹ کام کا وزٹ بھی ان کے باقاعدہ روزمرہ کے ان وزٹس میں شامل ہے ۔ پی او اے ایف انٹرنیشنل ڈاٹ کام کا آغاز پچھلے سال نومبر میں ہوا تھا اور اسی وقت سے اس پر اپ ڈیٹنگ ہورہی تھی مگر اس ویب سائٹ پر اپ ڈیٹنگ کا باقاعدہ اور آغاز جنوری 2012ء میں ہوا۔
اپ ڈیٹنگ کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ کے فرنٹ پیج کی تزئین و آرائش کے حوالے سے پی او اے ایف انٹرنیشنل کے صدر چوہدری محمد اکرم منہاس اور چیف ایڈمن آفیسر کرنل (ر) ایاز حسین مرزا کا کردار نمایاں ہے جن کی بہترین سوچ کی عکاسی ویب سائٹ کا فرنٹ پیج کرتا ہے جس پر ہر پاکستانی کی غیر سیاسی اور غیر جانبدار سرگرمیوں اور بالخصوص پی او اے ایف انٹرنیشنل کے بیرون ممالک چیپٹرز کے پروگراموں کو جگہ دی جاتی ہے۔
روزانہ کی طرز پر نیوز اپ ڈیٹنگ ، اس کو فیس بک جیسے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر شیئر کرنے کے فارمولے اور اوورسیز پاکستانیوں میں مقبول نیوز ویب سائٹس پر پی او اے ایف نٹرنیشنل کی خبروں کی اشاعت سے پوری دنیا میں پی او اے ایف انٹرنیشنل ڈاٹ کام اور اس کے پروگرام کو تقویت مل رہی ہے۔