اسلام آبادوزارت خزانہ نے وازرت پانی و بجلی کو 10ارب روپے جاری کر دیئے ، رقم پی ایس اور او ر آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں استعمال ہو گی ، وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ سے کہا گیا تھا کہ وہ گزشتہ مالی سال کی بجلی سبسڈی کے بقایا جات کی مد میں 10 ارب روپے جاری کرے ، حکام نے بتایا کہ یہ رقم وزارت خزانہ نے جاری کردی ہے تاہم وزارت خزانہ نے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ اس رقم کو گزشتہ مالی سال کی سبسڈی کی مد میں نہیں بلکہ رواں مالی سال کیلئے شمار کیا جائے ، حکام نے بتایا کہ وزارت پانی و بجلی کو ملنے وا لی یہ رقم پی ایس او اور نجی بجلی گھروں کو بقایاجات کی ادائیگی میں استعمال ہو گی۔