لاہور : (جیو ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے لیے گورننگ باڈی کا اجلاس اٹھارہ جون کو بلا لیا گیا۔ پی سی بی کی جانب سے اس سال بھی خسارے کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آئندہ سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے گورننگ باڈی کا اجلاس اٹھارہ جون کو ہوگا۔ پی سی بی ذرائع نیاس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہوم کرکٹ نہ ہونے کے باعث اس سال بھی پی سی بی کی جانب سے گزشتہ سال کی طرح خسارے کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
پاک بھارت سیریز کا انعقاد ہوا تو پی سی بی بجٹ خسارے میں نمایاں کمی ہو گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سری لنکا میں نہ ہونے سے اب اخراجات بڑھ جائیں گے جس کے باعث اب آسٹریلیا سیریز سے آمدن کی توقع نہیں ہے۔