پی پی پی اور ایم کیو ایم کا مل کر کام کرنے کا اعادہ

Meeting

Meeting

پاکستان : (جیو ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہے وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں مل کر سندھ میں بد امنی کی سازش ناکام بنا ئیں گی۔

رحمنٰ ملک نے الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات کی جس میں سندھ کی صورتحال سمیت پاکستان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام صوبے کوہرقسم کی شورش اور تقسیم کی سازش سے بچائیں گے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کی خودمختاری کا احترام کیا جاناچاہیے۔ ملاقات میں دونوں رہنماں نے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کی شہریت ختم کرنے کے تاثر کی نفی کی۔