پاکستان پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی نے فوج کے اقتدار پرقبضہ نہ کرنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان سپریم ادارہ ہے۔ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس صدر کی زیر صدارت ایوان صدر میں ہوا۔ جس میں میمو اسکینڈل سے پیدا صورتحال،سینیٹ کے انتخابات اور مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سیاسی قوتوں کے ساتھ معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملک میں پروان چڑھنے والی تازہ ترین سیاسی صورتحال اورہونیوالی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ ایوان صدرکے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اجلاس کواب تک پروان چڑھنے والی قومی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس نے اس عزم کودھرایا کہ پارلیمانی خودمختاری،آئینی اورقانونی بالادستی کوہرصورت ترحیج دی جائے گی۔ اجلاس نے اس عزم کودھرایا کہ پارلیمانی خودمختاری،آئینی اورقانونی بالادستی کوہرصورت ترحیج دی جائے گی۔ تمام ملکی ادارے آئینی دائرہ کارمیں رہے کراپنا کرداراداکرتے رہیں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اورپارٹی کی سنیئر قیادت نے شرکت کی اور اس موقع پراجلاس نے صدراوروزیراعظم کی قیادت پراپنے بھرپوراعتماد کااظہارکیا۔ پیپلزپارٹی کے کورکمیٹی کے دوگھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس نے عزم دھرایا ہیکہ پارلیمانی خودمختاری،آئینی اورقانونی بالادستی کوہرصورت ترحیج دی جائے گی۔ اس موقع پر بھرپوراجلاس نے صدر،وزیراعظم پربھرپوراعتماد کا اظہارکیا۔