پاکستان(جیوڈیسک)سینٹرل ڈیولپنگ ورکنگ پارٹی نے چار ارب اکسٹھ کروڑ روپے مالیت کے دس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر ندیم الحق کی صدارت میں ہوا، جس میں اڑتیس ارب سترکروڑ روپے کے چوبیس منصوبے منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔
منظور ہونے والے چار ارب اکسٹھ کروڑ روپے مالیت کے دس منصوبوں میں پانی، ٹرانسپورٹ اور مواصلات، سایئنس و ٹیکنالوجی، نظام حکومت اور تعلیم کے منصوبے شامل ہیں۔سی ڈی ڈبلیو پی نے تین منصوبے نامنظور جبکہ تین منصوبوں کی منظوری موخر کر دی گئی۔ موخر کئے گئے منصوبوں کی مالیت اٹھائیس ارب اٹھانوے کروڑ روپے ہے۔